معروضات
فرہنگِ آصفیہ
اردو گاہ
ہم فرہنگِ آصفیہ کے متن کو تلاش کی سہولت کے ساتھ اردو گاہ پر پیش کرنا اپنے لیے باعثِ اعزاز خیال کرتے ہیں۔ تاہم ہمیں اعتراف ہے کہ یہ پیشکش متعدد حوالوں سے کوتاہیوں کا شکار ہو سکتی ہے۔ پیشگی عذر قبول فرمائیے اور یقین رکھیے کہ آپ ہمیں ازالے کے لیے حتی الوسع کوشاں پائیں گے۔
فرہنگِ آصفیہ الفاظ و معانی سمیت بیس لاکھ سے زائد الفاظ پر مبنی ایک ضخیم لغت ہے۔ اس کا جو برقی نسخہ اردو گاہ پر پیش کیا گیا ہے اس میں الفاظ کے معانی تو شامل ہیں لیکن اسناد و نظائر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ مزید برآں، اندراجات کی کل تعداد بھی اصل کی نسبت قدرے کم ہے۔
املا کی اغلاط بہت سی جگہوں پر آپ کو ملیں گی۔ ہمیں جہاں جہاں معلوم ہو ان کی اصلاح کے لیے مستعد رہتے ہیں۔
زیرِ نظر نسخہ غالباً کچھ رضاکاروں نے اہلِ اردو کے لیے ٹائپ کر کے فراہم کیا ہے۔ ہم مقدور بھر کوشش کے باوجود ان کا پتا نہیں چلا سکے۔ اگر وہ اپنے نام مشتہر کرنا چاہیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔
فرہنگِ آصفیہ کو شائع ہوئے تقریباً سوا صدی ہونے کو ہے۔ اس کے متن کے حقوقِ ملکیت (copyrights) کالعدم ہو چکے ہیں۔ اس لیے اسے اردو گاہ پر پیش کرنے میں ہمیں کوئی تامل نہیں۔ البتہ ٹائپ کرنے والوں کو از روئے قانون کوئی دعویٰ ہو تو ہم حاضر ہیں۔
رابطہ
اگر آپ لغت میں کسی کوتاہی کی نشان دہی کرنا چاہیں، کوئی اصلاح تجویز کرنا چاہیں یا حقوق وغیرہ سے متعلق گفتگو کرنا چاہیں تو براہِ کرم ہمارے رابطے کے صفحے پر پیغام چھوڑ دیجیے۔
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!